آر ایس ایس پر نشانہ: سنگھ دیمک کی طرح کام کرتا ہے:دگ وجئے سنگھ

اندور10 جنوری(نیا نظریہ بیورو)سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے اندور میں یوتھ کانگریس کے پروگرام میں آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ سنگھ رجسٹر تنظیم نہیں ہے۔ اس کی رکنیت نہیں ہے، کوئی اکاو ¿نٹ نہیں ہے۔سنگھ کا رکن مجرمانہ رجحان میں پکڑا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارا ممبر ہی نہیں ہے۔دگوجئے سنگھ نے کہا ناتھورام گوڈسے کے بھائی گوپال گوڈسے بھی سنگھ میں رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک ایسی تنظیم سے لڑ رہے ہیں جو اوپر سے نظر نہیں آتی۔یہ اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح گھر میں دیمک ہوتی ہے۔ دگوجئے سنگھ نے کہا کہ جب میں یہ کہوں گا تو سب سے زیادہ گالیاں کھاو ¿ں گا، کیونکہ میں نے آر ایس ایس کا موازنہ دیمک سے کیا ہے۔یوتھ کانگریس کا ‘سنگھناد’ پروگرام پیر کو اندور میں منعقد ہوا۔اس میں سابق وزیر اعلیٰ دگوجئے سنگھ، سی پی متل، کانتی لال بھوریا، وکرانت بھوریا، مرنال پنتھ سمیت کانگریسی شامل ہوے۔دگوجئے سنگھ نے ضلع یوتھ کانگریس کمیٹی کے نوجوانوں کو بنیادی اہداف دئیے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ نفرت کا ہے۔ یہ دنیا کا ایک خاص طبقہ ہے، جو فسادی نظریہ کے ساتھ تنظیم کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔
ہرفسادی تنظیم پہلے خوف کا اظہار کراتی ہے۔ خطرہ دکھا کر خوف پیدا کرتی ہے اور خوف پیدا کر کے اپنے آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کی حفاظت صرف ہم ہی کر سکتے ہیں، کوئی اور نہیں کر سکتا۔