انامکا ورما کو کووڈ بوسٹر ڈوز لگا کر کی گئی شروعات

ہوشنگ آباد10 جنوری(عادل فاضلی)خواتین ہیلتھ ورکراور ہیلتھ ایمپلائز یونین کی نائب صوبائی صدر انامکا ورما کو آج کووڈ کی بوسٹر خوراک لگا کر شروعات کی گئی۔اس کے بعد فرنٹ لائن ورکرز کو بوسٹر ڈوز کی کوویشیلڈ ویکسین لگائی گئی۔جس سے وہ خود محفوظ ہوکر تمام عام لوگوں کو کووڈ ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگانے میں کام کر سکیں گی۔