صفائی سروے2022: این ڈی آر ایف دے رہا میونسپل کارپوریشن ملازمین کوٹریننگ

اُجین10 جنوری(نیا نظریہ بیورو)میونسپل کارپوریشن کی طرف سے صفائی سروے 2022 کے رہنما خطوط کے مطابق اےن ڈی آر اےف (نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی 11 رکنی ٹیم کے ذریعے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر 6 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کا آغاز مہمان خصوصی ستیندر کمار شکلا، این ڈی آر ایف کے انسپکٹر راجیش کمار مینا اور کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر سنجیش گپتا نے چراغ جلا کر کیا۔پروگرام کے آغاز میں ایس پی کی طرف سے کارپوریشن ٹیم کو فرسٹ ریسپانس ٹیم کے بارے میں بتاتے ہوئے ہر آفت میں تعاون کرنے کی تربیت دی گئی اور اس ٹریننگ کیمپ کی اہمیت بھی بتائی، ڈپٹی کمشنر نے ایس پی اور این ڈی آر ایف ٹیم کا خیرمقدم کیا۔ یہ ورکشاپ 10 جنوری سے 15 جنوری تک منعقد ہوگی جس میں کارپوریشن کے صفائی دوستوں کو تربیت دی جائے گی