شیخ علیم بنے کانگریس اقلیتی سیل کے صدر ،کارکنان نے دی مبارکباد

بھوپال10 جنوری(نیا نظریہ بیورو)ایم پی کانگریس اقلیتی سیل کے نومنتخب صدر شیخ علیم نے پیر کو پی سی سی پہنچ کر چارج سنبھالا۔پارٹی صدر کمل ناتھ نے انہیں چارج سونپا۔اس کے بعد علیم نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کے حوالے سے حکومت کی من مانی نہیں چلے گی۔ریاستی کانگریس دفتر پہنچنے والے شیخ علیم کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچی تھی۔ان میں اندور کے علاوہ ریاست بھر کے کارکنان شامل تھے۔پروگرام میں پی سی سی چیف کمل ناتھ کے علاوہ ایم ایل اے پی سی شرما، عارف مسعود، سابق ریاستی صدر مجیب قریشی، ضلع صدر چودھری واحد علی، ضلع ورکنگ صدر آصف ذکی اور حاجی نعیم خان نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی وغیرہ بھی موجود تھے۔علیم نے اپنی پہلی تقریر میں حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاستی مرکزی حکومت کے پاس اقلیتی برادری کے لیے اچھے خیالات نہیں ہیں۔اقلیتوں میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ساتھ ہی انہیں ترقی کے مرکزی دھارے سے الگ رکھا جا رہا ہے۔علیم نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ دھوکہ نہیں چلے گا۔بی جے پی کو جلد ہی اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ریاست کے عوام آنے والے انتخابات میں بی جے پی کو اس کی اصل منزل تک لے جانے والے ہیں۔
پروگرام میں موجود ایم ایل اے عارف مسعود نے متنبہ کیا کہ اکثریتی طبقے کے رہنما جو اقلیتی طبقے کے لیے آگے نہیں آئیں گے انہیں گھر بیٹھا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوگ کمل ناتھ کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں، ایسی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔