ساہتیہ اکادمی ایوارڈ ملنے پر کوثر صدیقی کو بدر واسطی اور رضا درانی نے دی مبارکباد

بھوپال10 جنوری(نیا نظریہ بیورو)حال ہی میں ساہتیہ اکادمی نے بھو پال کے کہنہ مشق شاعر محترم کوثر صدیقی کو ادب اطفال کے زمرے میں بچوں کے لئے لکھی ان کی نظموں کی کتاب” چراغ پھولوں کے” کےلئے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر بھوپال کے معروف شاعر بدر واسطی اور ادب دوست رضا درانی نے کوثر صدیقی صاحب کو گل پیش کر کے مبارکباد پیش کی