ہماری پالیسیوں کی وجہ سے فصل پیداوارمیں ہوا اضافہ: کانگریس


بھوپال:31مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں گیہوں کی زبردست پیداوارمیں اضافے کولیکر اس کا کریڈٹ لینے کےلئے بی جے پی اورکانگریس کے درمیان مقابلہ آرائی کی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔کانگریس کاکہناہے کہ ریاست میں اس مرتبہ گندم کی پیداوار کاسہرا کمل ناتھ کی سابقہ حکومت کی پالیسی ہے ۔
غورطلب ہے کہ ریاست میں اب تک 1 کروڑ 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے ، لیکن ابھی بھی مختلف مقامات پر کسانوں کی فصلیں فروخت ہونے کے لئے لمبی لمبی قطاریں موجود ہیں۔ جس کی وجہ سے کانگریس نے خریداری کی تاریخ کی مدت میں توسیع کامطالبہ کیاہے۔
کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمل ناتھ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، جس کی وجہ سے ریاست میں گندم کی زبردست پیداوار حاصل ہوئی ہے۔ کمل ناتھ حکومت میں کھاد ، بیج ، بجلی ، آبپاشی کی بروقت دستیابی تھی جس کی وجہ سے کسان خوش ہیں۔
واضح رہے کہ کانگریس کے ترجمان اجے یادو نے الزام لگایا ہے کہ بہت سارے مقامات پر کسانوں کی فصلوں کی بڑی مقدار حاصل نہیں کی گئی ہے۔ لہذا پیداوار کی خریداری کی آخری تاریخ میں 15 جون تک توسیع کی جانی چاہئے۔ ساتھ ہی بی جے پی کے ایم ایل اے رامیشور شرما نے بھی خریداری کے لئے 5 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔