بزم ضیاءکے زیر اہتام ہوا اُردو خوشخطی مقابلہ

بھوپال31دسمبر(نیا نظریہ بےورو)بزم ضیاءسرونج کے زیر اہتمام اردو خوشخطی ،املا اور معنی کا مقابلہ آل سینٹ کانوینٹ ہائی اسکول سرونج میں منعقد ہوا۔اس مقابلہ میں مہمان خصوصی معروف سماجی خدمتگار کلیم اختر تھے۔اس مقابلے میں ہائی اسکول اور ہائر سکنڈری کے طلباءنے حصہ لیا۔جس میں سمیا خان نے اول پوزیشن حاصل کی۔دوسرا انعام نبیلہ اور تیسرا انعام فردوس منصوری نے حاصل کیا۔مہمان خصوصی کلیم اختر نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے سے بچوں میں اردو کا شوق پیدا ہوگا۔ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنا چاہئے۔اس مقابلے میں حصہ لےنے والے تمام طلباءکو حوصلہ افزائی کے طور پر ایک ایک قلم دیا گیا۔بزم ضیاءکے صدر فرمان ضیائی نے کہا کہ ہماری بزم اُردو کے لئے وقت وقت پر پروگرام کرتی رہتی ہے اور طلباءکو آنے والی پریشانیوں کے حل کے لئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے ۔اس پروگرام میں بھوپال کے حضرات کا تعاون بھی شامل ہے۔جن میں ڈاکٹر ارجمند بانو افشاں،جاوید یزدانی اور کلیم اختر کے نام قابل ذکر ہےں۔ہم ان حضرات کے ممنون ہیں جو ہمیشہ اردو کے لئے ہماری بزم کے ساتھ رہتے ہیں۔مقامی حضرات میں انوار اللہ خان،شائستہ خان،نوشے حیدر،عزیز فراز،عامر خان،مجیب خان اور ارشد وغیرہ نے تعاون کیا۔یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔