محلہ کلینک نازک وقت میں قابل تحسین خدمات دے رہا انجام


اُجین30 مئی (نیا نظریہ بیورو) لاک ڈا¶ن کے دوران شہر اُجین میں علماءکرام کی کوششوں اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے مختلف علاقوں میں محلہ کلینک کا آغاز کیا گیا ہے۔ایسے ہی ایک محلہ کلینک کا نیا نظریہ نے دورہ کر وہاں کے حالات کا جائزہ لیا۔ مہاکال روڈ واقع ہوٹل امپیرئیل میں عارضی طور پر شروع کئے گئے اس محلہ کلینک میں نیا نظریہ نے موجود مریضوں سے اس اسپتال کے ذریعہ دی جا رہی سہولیات پر بات کی تو ان مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس محلہ کلینک میں 32 لوگوں کی ٹیم جس میں 11 ڈاکٹرس اور میڈیکل عملہ شامل ہیں صبح 10 بجے سے شام کو چھ بجے تک مسلسل اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ اور ہرروز تقریباً 200 مریضوں کی جانچ ہو رہی ہے ۔محلہ کلینک کی وجہ سے جہاں عام مریضوں کو اپنے علاج میں مدد مل رہی ہے وہیں کورونا مشتبہ مریضوں کی شناخت میں بھی مدد مل رہی ہے جس سے ان کا بر وقت صحیح علاج ممکن ہوپا رہا ہے۔