مئیر نے شہر کے مختلف علاقوں کا معا ئنہ کر انتظامات کا لیا جائزہ


عوام کو محتاط رہنے کی دی ہدایت
اُجین30مئی (نیا نظریہ بیورو) میئر محترمہ مینا وجئے جونوال نے ہفتے کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور جزوی نرمی کے دوران شہر کی حالت کا جائزہ لیا۔ میئر نے فری گنج ، نئی سڑک ، کنٹھال ، گوپال مندر ، کے ڈی گیٹ ، پٹنی بازار ، مہاکال روڈ ، کوٹ محلہ ، دولت گنج ، مالی پورہ ، دیواس گیٹ وغیرہ کے علاقوں کا خصوصی معائنہ کیا۔ اس دوران ، آپ نے شہریوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نگاہ رکھی۔ جو دکانیں کھلی ہوئی دکھائی دی ان میں پہنچنے والے شہریوں کو معاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک وغیرہ کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ہدایت دی ۔ آپ نے کہا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت حکومت، انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ طے شدہ قواعد پر عمل کریں۔ معائنے کے دوران میئر نے مختلف کنٹینمنٹ علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران اور ملازمین سے تبادلہ خیال کے بعد انہیں احتیاط کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ۔