کورونا کو شکست دے کر 113 افراد خوشی خوشی گھروں کیلئے ہوئے روانہ

راحت بھری خبر :

افسران نے گلدستہ پیش کر کیا وداع
اُجین 30 مئی (نیا نظریہ بیورو) ضلع اُجین میں کورونا انفیکشن کے ساتھ لڑائی اب ایک فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکی ہے۔ آج ضلع میں کل 113 کورونا مثبت مریض صحت یاب ہو نے کے بعد خوشی خوشی اپنے گھر وں کو روانہ ہو ئے۔ آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج کے 55 ، پولیس ٹریننگ سنٹر کے 56 مریض اور اندور کے دو مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ آر ڈی گارڈی اور پی ٹی ایس میں سینئر افسران کی موجودگی میں ، خوشگوار ماحول میں صحت یاب ہوئے مریضوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں گھر بھیجا گیا۔ آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے والے مریضوں کو کمشنر جناب آنند کمار شرما ،ڈی آئی ڈی جناب راکیش گپتا ، کلکٹرجناب آشیش سنگھ ، ایس پی جناب منوج سنگھ نے گلدستہ پیش کر الوداع کہا ۔پولیس ٹریننگ اسکول ، آر ڈی گارڈی سے کورونا سے جنگ جیتنے والے مریضوں کو سینئرافسران نے نیک خواہشات سے بھی نوازا ۔ ڈویژنل کمشنر جناب آنند کمار شرما نے انہیں آر ڈی گارڈی اور پی ٹی ایس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ ڈویژنل کمشنر اور آئی جی نے احتیاط کے طور پرصحت یاب ہوئے لوگوں کو اگلے 7 سے 14 دنوں تک گھر پر رہنے اور معاشرتی فاصلے پر چلنے کی ہدایت دی ۔کلکٹر جناب آشیش سنگھ نے کہا کہ آج کا دن اُجین کے لئے اچھا دن ہے کہ ضلع کے 113 کورونا مثبت مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ کلکٹر نے بتایا کہ ضلع اُجین میں صحت یا ب ہونے کی شرح 60 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ کلکٹر نے کہا کہ ضلع اُجین میں جو بھی ہا ٹ ا سپاٹ ہے ، اب یہاں کورونا مثبت مریض کم آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی ٹیم کی جانب سے کی جارہی کو ششوں سے کورونا مشتبہ مریضوں کی شناخت کی جارہی ہے اور ان کے نمونوں کی تفتیش کی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن کی انتظامیہ کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ کلکٹر نے بتایا کہ کورونا مریضوں کی جلد شناخت کے بعد ان کا علاج بھی جلد ہی شروع ہو رہا ہے ، جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے کی شرح میں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر ، آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج میں نوڈل آفیسر جناب ایس ایس راوت ، ڈاکٹر سدھیر گاواریکر ، ڈاکٹر سدھاکر ویدیا وغیرہ موجود رہے۔اسی طرح پی ٹی ایس میں بھی صحت یاب ہو کر
گھر جانے والے لوگوں نے انتظامی افسران اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کورونا وارئیرس کے اعزاز میں تالیاں بجائیں۔ اس دوران ، سینئر افسران نے بھی صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا رہے لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تالیاں بجائی ۔صحت یاب ہوئے مریضوں نے کہا کہ ڈاکٹر دن رات ان کی خدمت کے لئے تیار ر ہتے تھے ۔ علاج کے دوران ، اس کا اور پی ٹی ایس میں موجود باقی سب کا خیال رکھا گیا۔پی ٹی ایس کے کورونا وارئیرس جو دن رات مریضوں کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر آتندرسنگھ گرجر ، ڈاکٹر اے ایس تومر ، اے ایس پی جناب امریندر سنگھ ، ڈاکٹر انمول جین ، جناب دلیپ راٹھور ، ڈاکٹر روہت پارٹے ، محکمہ خواتین و طفل ترقی کے جناب منوج ترویدی ، جناب کھیمراج چوہان ، جناب ہیمندرسنگھ راٹھور ، ڈاکٹر وجے کمار پانچال ، جناب گوتم ادھیکاری ، ڈاکٹر وسیم خان ، ڈاکٹر اروند بھٹناگر ، ڈاکٹر روہن ، ڈاکٹر مہندر یادو ، ڈاکٹر ایس کے اکھنڈ وغیرہ موجود رہے۔