وی کے ترپاٹھی ریلوے بورڈ کاچیئرمین اور سی ای او مقرر

نئی دہلی، 31 دسمبر شمال مشرقی ریلوے کے جنرل منیجروی کے ترپاٹھی کو ریلوے بورڈ کا نیا چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ کی تقرری سے متعلق کمیٹی نے انڈین ریلوے الیکٹریکل انجینئرنگ سروس کے 1983 بیچ کے افسر مسٹر ترپاٹھی کو 30 جون 2022 تک تقرری اور اس دن ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اگلے چھ مہینے یعنی 31 دسمبر 2022 تک ری اپوائنٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

مسٹرترپاٹھی کو مسٹرسنیت شرما کی جگہ تعینات کیا گیا ہے، جو آج سبکدوش ہو گئے ہیں ۔