کپڑوں پر جی ایس ٹی فی الحال وہی رہے گا، کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہو گا فیصلہ: سیتا رمن

نئی دہلی، 31 دسمبر . اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل نے کپڑوں پر جی ایس ٹی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کے فیصلے کو یکم جنوری 2022 سےنافذ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےاس سلسلے یں ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے تشکیل شدہ گروپ کی سفارشات پر آئندہ اجلاس میں حتمی فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں یہ فیصلہ آج یہاں ہوئی کونسل کی 46ویں میٹنگ میں لیا گیا۔
کپڑے کو جی ایس ٹی کے 12 فیصد زمرے میں رکھنے کے فیصلے پر حال ہی میں کئی ریاستوں اور صنعتی انجمنوں کے احتجاج کی وجہ سے کونسل کی یہ میٹنگ بلائی گئی تھی۔