نئی پابندیوں کے تحت آٹھ کوچ والی میٹرو میں اب 200مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں: میٹرو

نئی دہلی، 30دسمبر راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس وبا کے اومیکرون ویریئنٹ کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر دہلی میٹرو میں نئے قواعد کے تحت آٹھ کوچ والی میٹرو میں اب صرف 200مسافر ہی بیٹھ سکتے ہیں۔

میٹرو نے آج ٹوئٹر پر کہاکہ آٹھ کوچوں والی میٹرو ٹرین میں عام طورپر تقریباً 2400مسافر سوار ہوسکتے ہیں۔
اس میں ہر کوچ میں بیٹھے پچاس مسافر اور 250کھڑے مسافر شامل ہیں۔