سیٹو یونین اور مزدور یونین کے اشتراک سے ویکسین کیمپ میں 800 افراد نے ڈوز لیا

مالیگاؤں(پریس ریلیز) کورونا لہر تھوڑی تھمنے کے بعد پھر سے اپنے پیر پسارتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور بندشوں کا سلسلہ پھر جاری ہوگیا ہے۔ اسی معاملے میں ویکسین ڈوز پر بھی زور دیا جارہا ہے۔مالیگاؤں شہر میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی نگرانی میں ویکسین کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مالیگاؤں سیٹو یونین اور مزدور یونین کی نگرانی میں احمد پورہ، نجمن النساء مسجد کے سامنے محمدیہ جماعت خانے پر 28 دسمبر کو ویکسین کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس کیمپ میں تقریبا 800 لوگوں نے کورونا ویکسین کا ڈوز لیا۔ نجمہ آباد کی فعال شخصیت کلّو مقادم ، سماجی خادم نفیس میہتا اور مزدور یونین کے الطاف بھائی نے اس کیمپ کی نگرانی فرمائی. اس کیمپ میں مزدور طبقہ کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.