کوروناوائرس : بھوپال ریلوے کوچ فیکٹری نے تیار کئے آئی سو لیشن کےلئے اسپیشل کوچ


بھوپال:02اپریل(نیانظریہ بیورو)پورے ملک کو کورونا وائرس کے خطرات سے بچانے کے لئے جنگی سطح پر کام جاری ہے۔ بھوپال ریلوے کوچ فیکٹری میں تیار کئے گئے یہ اسپیشل کوچ بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں۔ ریلوے کے ان کوچوں کو تمام طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے وہیں مریض کے آرام کا بھی پوراخیال رکھا گیا ہے۔ بھوپال ریلوے کوچ فیکٹری نے ابتدائی طور پر جو کوچ تیار کئے ہیں ان کی تعداد چالیس ہے اور ایک کوچ میں دس مریضوں کو بیک وقت آئی سو لیٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ حکومت،انتظامیہ کے افسران کے ساتھ سماجی تنظیمیں عوامی بیداری کا جہاں کام کررہی ہیںوہیں بھوپال ریلوے کوچ فیکٹری نے کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے آئیسو لیشن کے چالیس کوچ تیار کئے ہیں۔بھوپال ریلوے کوچ فیکٹری نے ابتدائی طور پر جو کوچ تیار کئے ہیں ان کی تعداد چالیس ہے اور ایک کوچ میں دس مریضوں کو بیک وقت آئی سو لیٹ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ریلوے کوچ فیکٹری میں کام کرنے والے آلوک ترپاٹھی کہتے ہیں کہ ماہرین کی نگرانی میں آئی سو لیشن کے ان کوچوں کو تیار کیا گیا ہے اور اس میں تمام تر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ بھوپال ریلوے ڈیویزن کے پی آر او آئی اے صدیقی کہتے ہیں کہ ریلوے کوچ فیکٹری میں جو کوچ تیار کئے گئے ہیں انہیں ضرورت کے مطابق ریلوے مختلف مقامات پربھیجے گا۔کوچ فیکٹری میں ماسک تیار کرنے کے ساتھ اسپتال میں کام آنے والے دوسرے آلات کو بھی تیار کیا جا رہا ہے۔