اگر ای وی ایم نے ساتھ نہیں دےا توبی جے پی انتخاب ہار جائے گی:دگ وجئے سنگھ


بھوپال:30مئی(نیانظریہ بیورو)
مودی سرکار کی دوسری میعادکار کا ایک سال مکمل ہونے پر سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے نشانہ سادھاہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے مودی کتنی ہی ویڈیو دکھائیں ، عوام انہیں معاف نہیں کرے گی ، اب عوام ان کے لفاظی جملوں میں نہیں پھنسنے والی ہے۔سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ اگر ای وی ایم ان کی مدد نہیں کی تو پھر کسی بھی حالت میں نریندر مودی انتخابات نہیں جیت سکتے ہیں۔ کانگریس میں لیڈران کی ناراضگی پر انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے جس میں کوئی ناراضگی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ عوام کسی پارٹی یا فرد کو ووٹ کیوں دیں؟
سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ سے ناراضگی کی خبروں پر ، انہوں نے کہا کہ 40 سالوں سے کمل ناتھ اور دگ وجے سنگھ کے درمیان دوستی ہے۔ بی جے پی نے متعدد مرتبہ ہماری دوستی سے انکار کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن میں آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ ہماری دوستی میں کوئی دراڑ نہیں آئی اور نہ ہی کوئی دراڑ پڑیں گی۔ اس دوران ، دگ وجے سنگھ نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کو بھی نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ دگ وجے سنگھ روحانی گرو سنت پنڈت دیو پربھاکر شاستری کو خراج عقیدت پیش کرنے کٹنی پہنچے تھے۔