ریاست میں لاک ڈاون میں 15 جون تک کی گئی توسیع


بھوپال:30مئی(نیانظریہ بیورو)
ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش میں لاک ڈاو¿ن بڑھانے کی بات کی ہے۔ دوپہرکے پروگرام کے دوران ، شیوراج سنگھ چوہان نے 15 جون تک مدھیہ پردیش میں لاک ڈاو¿ن بڑھانے کی بات کی تھی۔ شیوراج کا کہنا ہے کہ سب کچھ بیک وقت نہیں کھولا جاسکتا ، لہذا ریاست میں لاک ڈاو¿ن کو 15 جون تک بڑھایا جائے گا۔ اس لئے اب 15 جون کے بعد ہی اسکول کھولنے پر غور کیا جائے گا۔غورطلب ہے کہ مدھیہ پردیش سمیت فی الحال لاک ڈاو¿ن 4.0 پورے ملک میں چل رہا ہے ، جو 31 مئی تک جاری رہے گا۔ اگرچہ ابھی تک مرکزی حکومت نے اس معاملے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے ، لیکن وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ وزارت میں ایک پروگرام کے دوران مدھیہ پردیش میں لاک ڈاو¿ن کو 15 جون تک بڑھایا جائے گا۔ شیوراج نے یہ بات مڈ ڈے میل سے فائدہ اٹھانے والوں اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ اب تک ریاست میں کورونا انفیکشن سے متعلق چار مرحلوں میں نافذ کیاگیاتھا جوتال حال جاری ہے۔وہیں مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ مرکزی حکومت 31 مئی کے بعد اس سلسلہ میں کیا فیصلہ کرتی ہے۔