مودی حکومت کے 6سال : بی پی اقلیتی مورچہ کی ٹیم نے ضرورت مندوں کوپہنچایاراشن


بھوپال:30مئی(نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاو¿ن کے درمیان سینکڑوں سماجی کارکنان ضرورت مندوں کے لئے معاشی صورتحال کودرست کرنے کے خیال سے سڑکوں پر اتر آئے ۔ اس دوران بی جے پی اقلیتی محاذ کی ضلع اکائی نے بھی اپنی ذمہ داری نبھانا شروع کردیا ہے۔ اقلیتی مورچہ کے بھوپال ضلع صدر ایم اعجاز خان نے بتایا کہ مورچہ کی ضلع ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں ماسک ، سینیٹری اور راشن( کھانے کی اشیاءاورجیسے آلو،پیاز ، سبزیاں لوگوں میں تقسیم کیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی 6 سالہ مکمل ہونے پر کامیابی کے ساتھ اپنامدت کارپورا کرنے کی سمت میں ٹیم نے اس عمل سے اپنی خوشیاں بانٹیں۔اس موقع پر شیلیش تیواری ایڈووکیٹ ، فراز بھائی ، عبدالسلام شیدو ، صادق قریشی ، آصف قریشی ، وسیم،زاہد علی وغیرہ بھی موجود تھے۔