لوٹ آﺅپرگیہ: بھوپال کی دیواروں پر ممبر پارلیمنٹ کی گمشدگی کے لگے پوسٹر

بھوپال:29مئی(نیانظریہ بیورو)
عالمی وباءکورونا وائرس کے دورمیں جب عوام اپنے نمائندے کی طرف امید کی نظریں لگائے بیٹھی ہیں، ایسے میں راجدھانی کی بی جے پی ممبرپارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر شہر سے غائب ہیں۔ مکمل لاک ڈاﺅن کے دوران انہوں نے نہ تو شہر میں نکل کر عوام کی خبر معلوم کی اور نہ ہی کسی طرح راحت کے لئے پیشکش کی ۔ حد یہ ہے کہ ریاست کے سب بڑے ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے جاچکے اپنے شہر کے لئے ایک تسلی بخش پیغام تک انہوں نے جاری نہیں کی ہے۔ اپنے ممبر پارلیمنٹ کی اس بے رخی سے عوام خفا ہیں، اور سیاسی لوگوں نے ان کے خلاف گمشدگی کے پوسٹر بھی شہر کی دیواروں پرچسپاں کردیئے ہیں۔ غورطلب ہے کہ تقریباً دو مہینے کی مدت پار کر چکے اس بلا کے دور میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے لے کر بی جے پی اور کانگریس ایم ایل ایز اپنے اپنے طور پر لوگوں کی مدد کے لئے میدان میں موجود ہیں۔ تمام عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقے میںلوگوں سے مل کر ان تک مدد پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لوگوں کو راشن سے لے کر کھانے کے پیکٹ اور بیماروں کو معقول علاج مہیا کرانے کے لئے ان لوگوں کے ذریعہ والنٹیر کے طور پر نکل کر کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں بھوپال ممبرپارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی غیر موجودگی اور شہر کے لوگوں کے تئیںلاپرواہی کا یہ رویہ لوگوں کوناگوارگزررہا ہے۔ پورے لاک ڈاﺅن کے دوران نہ تو وہ شہر میں نظر آئیں اور نہ ہی شہریوں کی فکر کرنے جیسا کوئی بیان جاری کی۔
چل پڑی پوسٹر سیاست:کچھ دنوں قبل چھندواڑہ میں سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ اور ان کے بیٹے( ممبر پارلیمنٹ) نکل ناتھ کے لاپتہ ہونے کے پوسٹر لگادیئے گئے تھے۔ جس کے بعد دونوں ناتھ نے چھندواڑہ پہنچ کر اپنے ووٹروں سے ملاقات کی تھی۔ اب راجدھانی بھوپال نے اپنے ممبر پارلیمنٹ کی تلاش شروع کردی ہے۔ پورے شہر میں لگائے گئے پوسٹروں میں پرگیہ ٹھاکر کو گمشدہ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سوال کیا گیا ہے کہ وباءکے اس دور میں جب عوام پریشان ہےں، ایسے میں ممبر آف پارلیمنٹ کہاں لاپتہ ہیں۔
باکس
فوٹوایف آئی آر
کلچربچاو¿ فورم نے پوسٹرلگانے والوں پرایف آئی آرکرنے کاکیامطالبہ:
راجدھانی بھوپال میں لاک ڈاو¿ن کے درمیان سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہندو تنظیموں نے بھوپال پارلیمانی حلقے سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ کی گمشدگی کے پوسٹر لگانے والوںکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کے ممبر نے بتایا کہ اس وقت سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ایمس اسپتال میں داخل ہیں ، جہاں ان کی آنکھوں کا علاج چل رہا ہے اور انہیں پہلے ہی ہڈی کا کینسر میں مبتلا ہےں ، جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر بیمار رہتی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ لیکن اگرچہ وہ یہاں نہیں ہیں ، ان کے زیر انتظام تنظیم باقاعدگی سے لاک ڈاو¿ن میں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے کانگریس پر مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا ایک بھی رکن لاک ڈاو¿ن میں لوگوں کی مددکرتا نظر نہیں آیا۔ پھر بھی ہم ان کے پوسٹر نہیں لگا رہے ہیں۔ جو بھی اس طرح کا عمل کر رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے پولیس کو ایک میمورنڈم پیش کیا ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو بھی شخص سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر یہ حرکتیں کرتاپایاجائے، اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اسے جلد ہی گرفتار کیا جائے۔وہیں پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، اگر مناسب ہوا تو سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔