حکومت صرف اعلانات نہیں بلکہ مزدوروں کو روزگاربھی دے: پی سی شرما


بھوپال:28مئی (نیانظریہ بیورو)
سابق رابطہ عامہ وزیر پی سی شرما نے کورونا اور تارکین وطن مزدوروں کولیکر مرکزاورریاست کی بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ حکومت مہاجر مزدوروں کے بارے میں صرف اعلانات کررہی ہے۔ جو لوگ ملازمت میں تھے ، حکومت انہیں پہلے ادائیگی کرے اور روزگار کس طرح دیاگیا اس کی فہرست جاری کرے۔
پی سی شرما نے بی جے پی حکومت پر کورونا وائرس کے بارے میں الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کی حکومت کورونا کے اعداد و شمار کو چھپا رہی ہے۔ ریاست اور مرکزی حکومت نے کورونا کے حوالے سے درست اقدامات نہیں کیے ہیں۔ مہاجر مزدور ملک اور ریاست میں پریشان ہیں۔ پیدل سفر کرنے کی وجہ سے تو بہت سے مزدور فوت ہوگئے ہیں۔ حکومت نے کورونا سے لڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ملک کی عوام کوحکومتوں نے خود کے بھروسے پر چھوڑ دیا ہے ، جس کا مطلب ہے اپنی جانیں خود بچائیں۔
غورطلب ہے کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو صفر فیصد شرح سود پر قرض دینے سے متعلق سابق وزیر نے کہا کہ ہماری اسکیم کے ذریعہ رقم کوآپریٹو بینکوں کو جارہی ہے۔ اگر کوآپریٹو بینکوں میں رقم نہیں ہے تو ، قرض کہاں سے دیا جائے گا؟ حکومت کو کسانوں کا تمام قرض معاف کرنا چاہئے۔ اسی کے ساتھ سابق وزیر نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تقریباً 2 ماہ سے مذہبی مقامات بندہیں۔حکومت انہیں کھولے۔ نیز تمام پنڈتوں ، امام ومو¿ذنین سمیتدیگر مذہبی رہمناو¿ں کی مدد کی جانی چاہئے۔