بازاروں میں لوٹی رونق: گزشتہ دوماہ سے بندپڑے بازارکھلنے پرصارفین کاہوا استقبال


بھوپال:27مئی(نیانظریہ بیورو)
گزشتہ دو ماہ سے لاک ڈاو¿ن کے شکار بازاروں میں رونق نظرآناشروع ہوگئی ہے۔بروزبدھ کلکٹر کی مشروط ہدایت پر دکانداروں نے دکانیں کھولناشروع کردیا۔ لیکن صارفین نے اس وقت اپنے قدموں کو روکے رکھاہے۔ نظام میں تبدیلی کے بعد نئے ضابطے میں پہلی بار مارکیٹ آنے والے صارفین کا پھولوں کا ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا گیا اور مہمانوں کی طرح سلوک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بروزبدھ بھوپال کلکٹر ترون پیھوڑے کی ہدایتپر راجدھانی میں مارکیٹ کھلنا شروع ہوا۔ بدھ کے روز بازاروں میں دکانوں کے لئے تین کلسٹروں(حصوں) میں تقسیم ہوئے ضابطے کاافتتاحی دن تھا۔ راجدھانی کے ابرہیم پورہ علاقے میں کھلنے والی درجنوں دکانوں میں وِینس پرفیومز بھی شامل ہیں۔ دکان کے مالک رفیق احمد نے بتایا کہ مارکیٹ میں دکانیں کھلنے سے رونق آگئی ہے۔
آج طویل عرصے کے بعد جب مارکیٹ میں صارفین پہنچے تو ان کا استقبال پھولوں کے ہار سے کیا گیا اور انہیں زندگی میں خوش رہنے کی دعا دی گئی۔ اس مارکیٹ کے چیتن بابو نے افتتاحی موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسی صورتحال کبھی نہیں آئے ۔
میئر نے کیا سینیٹائز:
غورطلب ہے کہ راجدھانی میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے لاک ڈاو¿ن سے مستثنیٰ ہونے کے بعد مارکیٹیں کھول دی گئیں ہیں۔ مارکیٹ کھولنے سے پہلے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے سینٹائز کی۔ پرانے شہر میں ، سابق میئر آلوک شرما نے خود ہی محاذ سنبھالا اور دکانوں کوسینٹائزکرتے دکھے۔ ان کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم بھی مختلف علاقوں میں سینٹائزکرتی دکھائی دی۔
وہیںپرانے شہر میں لکھیرا پورہ چوک مارکیٹ کے کھلنے سے قبل کلکٹر گائیڈ لائن کے تحت سابق میئر آلوک شرما کے ذریعہ کلکٹر آفس میں منعقدہ خصوصی میٹنگ کے بعد ، تمام دکانوں کو خود ہی سینٹائز کیا اور تمام دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ قوانین پر عمل کریں ، لوگوں کے درمیان فاصلہ رکھیں تاکہ سبھی سلامت رہیں۔ اس موقع پر سابق ایم آئی سی ممبر مہیش مکوانا ، سابق کونسلر منوج راٹھور ، متعدد تاجروں کی انجمنوں کے صدر اور کارپوریشن کے عہدیداربھی موجود تھے۔