راجدھانیمیں پلاسٹک کے استعمال سے روڈکی تعمیرشروع

بھوپال:7دسمبر(نیانظریہ بیورو)
پلاسٹک کے استعمال کو کم سے کم کرنے کے لئے مستقل انتظامیہ کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔ سنگل یوز پلاسٹک پھینکنے کے بجائے ، ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈامر میں پلاسٹک ملا کر سڑک بنائی جارہی ہے۔ بھوپال میں بھی اسی طرح کی ایک سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔جس کابھوپال میئر آلوک شرما نے منگل کو افتتاح کیا۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کمشنر وجئے دتہ نے کہا کہ ہم نے پلاسٹک جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ اس مہم کے ذریعے پلاسٹک کی ایک بڑی ذخائر جمع کی گئی تھی اور اس کے بعد اس سے سڑک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر آلوک شرما نے بھوپال کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم سے کم پلاسٹک کا استعمال کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریشن شہر سے روزانہ 800 میٹرک ٹن کچرا جمع کررہی ہے ، جس میں سے روزانہ 120 میٹرک ٹن پلاسٹک نکالا جارہا ہے۔ اس پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کرنے کےلئے اس کو سڑک میں استعمال کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ڈامر سڑک بنانے میں 100 ٹن ڈامر کے ساتھ 8 ٹن پلاسٹک ملایا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ڈامر میں پلاسٹک شامل کرنے سے سڑک مزیدمضبوط ہوتی ہے ، ایسےسڑکوں کی زندگی بھی طویل ہوتی ہے۔