رضا کا رانہ تنظیمیں ضرورت مندوں کو تقسیم کر رہی ہیںکھانے کے پیکٹ


اُجین یکم اپریل (نیا نظریہ بیورو)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈا¶ن کے تحت انتظامیہ غریب بستیوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہا ہے۔ساتھ ہی اس بات کا بھی خیال رکھا جارہا ہے کہ کوئی غریب بھوکا نہ رہے اس کے لئے شہر کی رضاکار تنظیموں کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔این این نیوز سے بات کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے ژونل افسر جناب تلسی راجوانی نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ رضاکار تنظیموں کے ساتھ مل کر غریب بستیوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہی ہے۔ اور اس بات کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کو ئی بھی غریب بھوکہ نہ رہے۔