ہندوستان کا بہترین آل راونڈرعرفان پٹھان


نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لاجواب آل راؤنڈرعرفان پٹھان کے متعلق شائقین کا خیال ہے کہ انہیں ملک کی نمائندگی کے مزید مواقع ملنا چاہئے تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹرعرفان پٹھان ہندستان کے سب سے زیادہ شاندار آل راؤنڈر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے شاندار سوئنگ کی بدولت کئی عظیم کرکٹرز کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف ان کی ہیٹ ٹرک کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے جب مسلسل تین وکٹ گراکر انہوں سب کو حیران کر دیا تھا۔
عرفان پٹھان نے اپنا آخری انٹرنیشنل کرکٹ میچ اکتوبر 2012 میں کھیلا تھا۔ انہوں نے اس سال جنوری میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا ہے۔ تاہم، متعدد شائقین کا خیال ہے کہ عرفان کو زیادہ میچ کھیلنا چاہئے تھا۔ ایسے ہی ایک پرستار نے ٹوئٹر پرکھیل کے تینوں فارمیٹس میں عرفان پٹھان کے آخری میچوں کے بلے بازی کے اعداد و شمار پوسٹ کئے۔ انہوں نے عرفان کے ہندوستانی ٹیم سے باہر ہونے کو ‘بدقسمتی’ قرار دیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں بتایا کہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی -20 کے آخری انٹرنیشنل میچ میں عرفان پٹھان نے کتنا شاندار پرفارم کیا تھا۔چند گھنٹے بعد عرفان پٹھان نے رپلائی دیا۔