کا نگریس کی کارگردگی سے یوگی حکومت پریشان


پوری ریاست میں دو دن کے اندر یوگی حکومت نے درجنوں مقدمے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر درج کئے ہیں
اترپردیش کانگریس نے کہا ہے کہ مزدوروں کے لئے ان کی پارٹی کے خدمت خلق کے جذبے سے حواس باختہ یوگی حکومت کانگریس لیڈروں پر فرضی مقدمے درج کررہی ہے۔ ہم ان مقدموں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
پارٹی کے ریاستی نائب صدر(مغربی زون) پنکج ملک نے ہفتہ کو کہا کہ پوری ریاست میں دو دن کے اندر یوگی حکومت نے درجنوں مقدمے کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر درج کئے ہیں لیکن کانگریس عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ عوام کی خدمت کرنا ہی اس بحران میں سچی سیاست ہے۔
انہوں نے کہا’اس بحران میں ہم لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ اس وبا میں ملک کے معماروں کی خدمت ہی سیاست ہے۔یہ مذہب ہے۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی نے جاری بیان میں کہا کہ اس بحران میں دن رات ہمارے کارکن غریب، مزدور، مہاجر مزدوربھائیوں۔بہنوں کی خدمت کررہے ہیں۔ غریب مخالف یوگی حکومت ہمارے خدمت خلق کے جذبے سے پریشان ہے۔
مسٹر ملک نے کہا کہ ہمارے صدر کو مزدوروں کی خدمت کے’جرم‘ میں جیل بھیج دیا گیا۔میرے اوپر مقدمہ درج کیا گیا۔ریاستی نائب صدر(مشرقی زون)ویریندر دھری نے جاری پریس نوٹ میں بتایا کہ اس وبا میں ہم 67لاکھ لوگوں تک مدد پہنچائے ہیں۔ہائی وے پر 40جگہوں پر کھانا ،ناشتہ تقسیم کیا جارہا ہے۔22اضلاع میں کمیونٹی کچن چل رہی ہے۔ اس بحران میں ہم اپنی پوری استطاعت کے ساتھ عوامی خدمت کررہے ہیں۔ہم حکومت کی یک طرفہ کاروائی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔