ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 25 مئی کو، امارت شرعیہ کا بھی اعلان


دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر اب 25 مئی بروز پیر منائی جائے گی
اہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر کو ہوگی، امارت شرعیہ ہند کا اعلان
سنیچر کو بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم جمعےۃ علماء ہند، دفتر امارت شرعیہ ہند،۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، دہلی میں مطلع غبار آلود ہے، چاندنظر نہیں آیا۔ منی پور، تری پورہ، آسام، بنگال، بہار، کرناٹک، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، یوپی، مالیگاؤں مہاراشٹرا، بھروچ، انجار، انکلیشور گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے بھی رابطہ قائم کیا گیا،کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رؤیت کا اعتبار کر کے اعلان کیا کہ 25 مئی 2020 بروز پیر، شوال المکرم 1441ھ کی پہلی تاریخ ہو گی۔
دہلی کی شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز نظر نہیں آیا لہذا عید الفطر اب 25 مئی بروز پیر منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کیرالہ اور کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں سنیچر کو رمضان المبارک کا اختتام ہو گیا ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کی طرح یہاں پر بھی عید کل یعنی اتوار کے روز منائی جائے گی۔
سید احمد بخاری کے مطابق مرکزی روٗیت ہلال کمیٹی، جامع مسجد دہلی کا اجلاس بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس میں کولکاتا، آسام، کرناٹک، آسام، ممبئی، بنگلورو، چنئی، حیدرآباد، آندھرا پردیش کسی بھی مقام سے چاند دیکھنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس موقع پر سید احمد بخاری نے تمام مسلمانوں کو عید کی پیشگی مبارک باد پیش کی اور خدا سے دعا کی کہ رمضان المبارک میں لوگوں کی جانب سے کی گئی عبادتیں قبول ہوں.