پولیس کی سختی کے باوجود لوگ قوانین پر نہیں کر رہے عمل


گرفتار پارٹی نے مختلف علاقوں سے 60سے زائد لوگوں کو کیا گرفتار
اُجین یکم اپریل (نیا نظریہ بیورو) کلکٹر جناب ششانک مشرا نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے باعث شہر کی سڑکوں پر عوام کو گاڑیوں سے و پیدل گھومنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ انتظامیہ کی سخت ہدایات ہے کہ کوئی بھی شخص ا پنے گھر سے بلا وجہ باہر نہ نکلے ۔ اگر آپ کو اشیائے خوردونوش کی ضرورت ہے تو آپ اپنے گھر کے قریبی دکان سے ہی خریدیں ۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ اس کے باوجود لو گ انتظامیہ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکو ںپر گاڑیوں کے ساتھ و پیدل گھومتے نظر آئے ۔ ایس پی جناب سچن اتلکر نے ‘گرفتار پارٹی ‘قائم کر ایسے لو گوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے ۔پولیس کی جانب سے سخت کا رروائی کرتے ہوئے چالانی کا رروائی کے علاوہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کی گئی۔ صبح ہوتے ہی ، گدری چوراہے علاقے میں تحصیلدار اور پولیس افسران نے ڈرائیوروں کے خلاف نئے انداز میں کارروائی شروع کی اور مشورے کے بعد ایسے لوگوں کو گھر واپس کیا ۔مہاکال تھانہ ایس آئی جناب گگن بادل ، ایس آئی جناب بندیور اپنی ٹیم کے ساتھ یہاں پہنچے۔ جن لوگوں نے پولیس والوں سے بحث کی ایسے لوگوں کی گاڑیوں کے دونوں ٹائروں کی ہوا نکالی گئی اور انہیں گھر واپس بھیجا گیا ۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی ہدایات کو نظر انداز کرنے والے لوگ عام دنوں کی طرح مارکیٹ میں گھوم رہے ہیں۔ اس وجہ سے ، سخت کارروائی کی گئی ۔اسی زمرے میں پولیس پارٹی نے سختی کرتے ہو ئے تقریباً70 لوگو ںکو گرفتار کیا یہ لوگ کھلے عام قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔اس کے علاوہ چالیس سے زیادہ گاڑیوں کو ضبط کیا ۔مستقبل میں بھی کارروائی جا ری رہے گی ۔ایس پی جناب اتلکر مسلسل لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی مائیک سے اعلان کرایا جا رہا ہے کہ لو گ گھروں میں ہی رہیں ۔