کلکٹر کی پرائیویٹ ڈاکٹروں سے اپیل:


کورونا مختص اسپتالوں میں خدمات کریں فراہم
اندور یکم اپریل (نیا نظریہ بیورو)کلکٹر جناب منیش سنگھ نے شہر کے پرائیویٹ ڈاکٹروں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے لئے شناخت شدہ اسپتالوں میں خدمات فراہم کریں۔ بدھ کے روز ، کلکٹر نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے خدمات فراہم کرنے والے ڈاکٹروں کو پی پی ای کٹس فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے عطیہ (ڈونیشن) دہندگان سے رےڈکراس کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔ کورونا وائرس کے علاج کے لئے انتظامیہ نے اندور کے اسپتالوں کو تین زمرے سرخ ، پیلا اور ہرا میں تقسیم کیا ہے۔ ریڈ زمرے کے اسپتالوں میں کورونا مثبت مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے اور پیلے رنگ کے زمرے کے اسپتالوں میں کورونا کے مشتبہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے۔ دیگر بیماریوں اور ہنگامی مریضوں کا علاج گرین زمرے کے اسپتالوں میں کیا جارہا ہے ۔ ریڈ زمرے کے اسپتالوں میں منورما راجے ٹی بی اسپتال ، چیسٹ سینٹر ( ایم وائی ایچ) ، ایم ٹی ایچ اسپتال اور اروندو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اسپتال کو رکھا گیا ہے ۔ ان اسپتالوں میں کورونا وائرس مثبت مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے ۔ پیلے زمرے میں 8 پرائیویٹ اسپتالوں کو شامل کیا گیا ہے
۔ ان اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ اس زمرے میں شامل اسپتالوں کے نام پرشانتی ہاسپٹل مہو ، میور ہاسپٹل رنگ روڈ ، گوکلداس اسپتال ڈھکن والا کنواں ، سویش اسپتال ، انڈیکس میڈیکل کالج اسپتال نےماور روڈ ، ارہنت اسپتال گماستا نگر ، سنرجی اسپتا ل وجئے نگر اور وشیش اسپتال نیو پالدا بس اسٹینڈ کے قریب شامل ہے۔ کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کو زمرے میں شامل کسی بھی اسپتال میں منتقل کرنے کی ذمہ داریایڈیشنل کلکٹر اور نوڈل افسر اجے دیو شرما کی رہے گی۔ہرے قسم کے 22 اسپتا لوںکومختص کیا گیا ہے ۔اس زمرے میں ملیٹری اسپتال مہو ، گورنمنٹ ایم وائی اسپتال ، سی ایچ ایل اپولو ، اپولو راج شری اسپتال وجے نگر ، بھنڈاری اسپتال میگھدوت گارڈن ، میدانتااسپتال ا سکیم نمبر 54 ، لائف کیئراسپتال ا سکیم نمبر 78 ، گلوبل ایس این جی اسپتال تکوگنج ، چوئتھ رامم اسپتال مانک باغ روڈ ، گریٹر کیلاش اسپتال اولڈ پلاسیہ ، گرجر اسپتال بھنورکنواں ، بمبئی اسپتال ا سکیم نمبر 54 ، ایپل اسپتال ٹرانسپورٹ نگر ، شیلبی ہاسپٹل آر ایس بھنڈاری مارگ ، وشیش ڈائگنوسٹک چیتواد ، کیورویل اسپتال نیو پلاسیہ ، سٹی نرسنگ ہوم جواہر مارگ ، یونک اسپتال اسکیم نمبر 71 ، نوویل اسپتال بھیچوولی ہاپسی ، لوہٹی میڈیکیئر اولڈ پلاسیہ ، گیتا بھون اسپتال منورما گنج اور اندور کلاتھ مارکیٹ اسپتال ایم او جی لائن کے نام شامل ہیں۔