مدھیہ پردیش میں کورونامتاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار پہنچی ، اب تک ہوئیں270 اموات


بھوپال :21مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔ آج ، ریاست بھر میں 248 نئے کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 5981 ہوگئی ہے۔ جبکہ آج ریاست میں 4 کورونا مریضوں نے دم توڑ دیا ہے۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 270 ہوگئی ہے۔ وہیں بروز جمعرات110 مریضوں نے کورونا کے خلاف جنگ جیت لی ہے۔ اب تک ، ریاست بھر میں 2843 مریض صحت مندہوکر گھر واپس لوٹ چکے ہیں۔آج اندور میں 59 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہےں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2774 ہوگئی ہے۔ وہیںبروز جمعرات اندور میں 2 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اب تک ضلع بھر میں 107 مریض فوت ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بروز جمعرات اندور میں 39 مریضصحتیاب ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ضلع میں اب تک 1213 مریض گھر واپس آگئے ہیں۔غورطلب ہے کہ بھوپال میں 27 نئے کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1115 ہوگئی ہے۔ بھوپال میں آج ایک بھی کورونا مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ بھوپال میں اب تک 40 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ بھوپال میں بروزجمعرات 20 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک ، ضلع بھر میں 690 مریض صحتیاب ہوکرگھر واپس آئے ہیں۔