دف عہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرپولیس نے دو افراد پرکیامعاملہ درج

دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرپولیس نے دو افراد پرکیامعاملہ درج
اندور:یکم اپریل(نیانظریہ بیورو)
حکومت اور انتظامیہ عام لوگوں سے مسلسل اپیل کر رہی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں۔ اسی اثنا میں ، پولیس اور انتظامی عہدیداروں کو شہر کے ماوہ سمرول علاقے میں اندور سے کچھ لوگوں کی آمد کی اطلاع ملی۔ جس کے بعد محکمہ صحت کے عہدیدار اور ٹیم موقع پرپہنچ گئی۔بتایا جارہا ہے کہ اندور کے علاقے کول بخل سے چار افراد آج سمرول پہنچے ، اطلاع ملنے پر انتظامیہ کی ٹیم اور محکمہ صحت کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چاروں افراد سے تفتیش کی گئی۔تفتیش میں ان چاروں افراد کو گھر سے متعلق قرنطینہ بھی فراہم کی گئی تھی اور ساتھ ہی انتظامیہ نے پورے علاقے کو سینٹائزر کردیا تھا۔تحصیلدار سنیل جیسوال کے مطابق اطلاع ملنے پر ٹیم پہنچی ، جبکہ پورے معاملے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور انہیں گھروں کی قیدکردیاگیاہے۔