ریاست میں کورونا: 259 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کل تعدادپہنچی 5236


بھوپال:18مئی (نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے ، آج ریاست بھر میں 259 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں ، ریاست میں اس وباءسے متاثرہ افراد کی تعداد 5236 ہوگئی ہے۔ آج ریاست میں 4 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی ہے ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 248 ہوگئی ہے۔ وہیں کورونا سے جنگ جیتنے کے بعد 32 مریض گھر واپس لوٹ چکے ہیں ، ریاست میں صحت مند ہونے کے بعد اب تک 2435 مریض گھرواپس چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق اندور میں 95 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2565 ہوگئی ہے۔بتایاجاتاہے کہ اندور میں ایک کورونا مریض کی موت ہوگئی ہے ، اب تک ضلع بھر میں 101 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اندورسے آج ایک بھی مریض صحیتاب نہیں ہوا ہے ، جبکہ اندور میں اب تک 1119 مریض صحت مند ہونے کے بعدگھر واپس ہوچکے ہیں۔
وہیںبھوپال میں آج 38 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1030 ہوگئی ہے ، بھوپال میں آج ایک کورونا مریض کے موت ہوجانے کی خبرملی ہے۔ بھوپال میں اب تک 38 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ آج بھی کئی چرایواسپتال سے کئی مریض ڈسچارج ہوکرگھرلوٹ چکے ہیں۔ ضلع بھر میں ابتک تقریباً 564 مریض صحت مندہوکر اپنے پہنچ چکے ہیں۔