بھوپال کے چرایو اسپتال میں روزانہ کورونا کے کئی مریض ہورہے ہیں صحتیاب

راحت کی خبر:

بھوپال:18مئی (نیانظریہ بیورو)
راجدھانی میں بروزپیر چرایواسپتال سے پھر 28 مریض مکمل طور پر کورونا سے صحت یاب ہو کر اپنے گھر روانہ ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریض رائسین سے ہیں۔ بھوپال میں ، جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وہیںکورونا کے دوسرے مریض صحت یاب بھی ہو رہے ہیں اور اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ یہاں صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بچے اور بوڑھے بھی ٹھیک ہو رہے ہیں ، جو بھوپال کے لئے ایک راحت کی خبر ہے۔گزشتہ کئی روز سے بھوپال کے چرایواسپتال سے روانہ کچھ نہ کچھ کورونا مریضوں کی صحتیابی کی خبرآرہی ہے ۔بیماری سے ٹھیک ہونے کے بعد انہیں فوری طورپر اسپتال سے چھٹی دیکرگھرمیں رہنے کامشورہ دیاجارہاہے۔اسی سلسلہ میں آج بروز پیر28 کورونا مریضوں کو چرایوسے فارغ کردیا گیا۔غورطلب ہے کہ پیر کے روز ، تقریبا 28 مریضوں کوچرایواسپتال سے کورونا انفیکشن سے پاک ہونے پر فارغ کردیا گیا ۔ سب کو ضروری ہدایات دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے کہ تمام افراد 14 دن تک اپنے گھرمیں ہی علیحدہ رہیں۔ٹھیک ہونے والوں میں بہت سے بزرگ افراد کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 5 اور 7 سال کے دو بچے بھی مکمل طورپرصحتیاب ہوئے ہیں اورانہیں بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق بھوپال میں اب تک کل 1 ہزار 19 میں سے 665 افراد صحتیاب ہوکرگھرواپس ہوچکے ہیں۔ساتھ ہی بیماری سے ان کی صحتیابی کی شرح بھی بہت اچھی ہے۔