کوروناکے قہرکے دوران ہی بی جے پی اقتدار کےلئے بیچین: کمل ناتھ


بھوپال:18مئی (نیانظریہ بیورو)
بی جے پی نے ضمنی انتخاب کی تیاری تیز کردی ہے۔ آج اسی سلسلہمیں سانویر اسمبلی کے بہت سارے کانگریسی لیڈران نے بی جے پی کی رکنیت لی۔ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بی جے پی کے ضمنی انتخاب کی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی حساسیت ہے۔ وہ عوامی خدمت کے نہیں ، اقتدار کے بھوکے ہیں۔انہیں کورونا سے لوگوں کو نہیں بچانا ہے بلکہ انہیں پہلے اپنی حکومت بچانی ہے۔ ان کی ترجیح حکومت ہے نہ کہ عوامی سہولیت ۔ غریب لوگ کورونا کے خلاف لڑ رہے ہیں اور وہ عہدے اور ٹکٹ کے لئے بی جے پی کے لیڈر ان لڑ رہے ہیں۔کمل ناتھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ کتنا شرمناک ہے ، آج کورونا متاثرہ علاقوں اور ریاستی سرحدوں کے شاہراہوںپر بھوکے پیاسے مزدوروں سے ملنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا درد جان سکیں ، لیکن بی جے پی انتخابات جیتنے تیاری کر رہی۔ لوگوں کی پریشانیوں کوچھوڑ یہ ضمنی انتخاب کی حکمت عملی بنانے پرمصروف ہے۔کمل ناتھ نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے ریاست میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔یہاں ٹیسٹنگ کٹس کی کمی کو دور کرنے کے لئے ، مرکزی جانچ کرنے ، وینٹیلیٹروں اور پی پی ای کٹس کے لئے نجی لیب کی زیادہ سے زیادہ اجازت حاصل کرنے کے لئے مرکزی حکومت سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کمی کو دور کرنے کے لئے لیکن مرکزی حکومت اور اس کے وزراءسے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے لئے” ایکسپریس وے “کا بھومی پوجن انجام دینے کے لئے اس وباءمیں بات کی جارہی ہے۔ آج سب کو مل کر کورونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن انتخابات لڑنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔