ریاست میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کےلئے 6 نئے کورسز کوملی منظوری

بھوپال:7دسمبر(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں ڈاکٹروں کی کمی نظرآرہی ہے۔اس تناظرمیں نہ صرف دیہی علاقوں ، بلکہ شہری علاقوں میں بھی کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز سے لے کر ضلع اسپتال ، سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بڑی کمی دیکھنے کومل رہی ہے۔ جب بات ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی کی ہو تو ، ہر ضلع میں ماہر ڈاکٹروں کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ ماہر ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مدھیہ پردیش میڈیکل کونسل نے ممبئی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کے زیر اہتمام ڈپلوما کورس کو منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش میڈیکل کونسل کے ڈپٹی رجسٹرار ، پرشوتم شرما نے کہا کہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر حکومت نے سی پی ایس کورس کی اجازت دی ہے۔ ان کورسز کو ملک کی متعدد ریاستوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کورسز میں داخلہ NET کے ذریعے ہوگا اور جو لوگ MD نہیں کر پاتے یا ان کورسز میں دلچسپی رکھتے ہیں ، وہ امتحان دیکھ کر NET میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس کیلئے طے شدہ مدت 2 سال مقررکی گئی ہے۔حکومت نے ڈپلوماان اینستھیا،ڈپلومہ ان جنرل میڈیسن ، نفسیاتی ڈپلوما ، جنرل سرجری میں ڈپلوما ، میڈیکل ریڈیولاجی اور الیکٹروولوجی میں ڈپلوما اور ایمرجنسی میڈیسن میں ڈپلومہ کو تسلیم کیا ہے۔اسی کے تحت اب ریاست میں ڈاکٹروں کی کمی کودورکیاجاسکے گا۔