کوروناکاخوف : گاو¿ں کے لوگ مویشیوں کوبھی پہنارہے ہیں ماسک


بھوپال /سیہور:یکم اپریل(نیانظریہ بیورو)
اس وقت پوری دنیا میں کرونا کے بڑھتے ہوئے وباءکی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔وہیں اب مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور سے ایک انوکھی تصویر دیکھنے کو مل رہی ہے ۔یہاں ایک کسان نے اب کورونا کے خوف سے اپنے مویشیوں کوبھی ماسک پہنادےئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ سیہور کے چندیری گاو¿ں میں دیہاتیوں نے مویشیوں کے لئے ماسک تیار کر رکھے ہیں ،ان کاکہنا ہے کہ یہ بیماری مویشیوں میں نہیں پھیلے،اس لئے ایسی تیاری کررہے ہیں،اب گاو¿ں کے لوگ اپنے مویشیوں کوبھی ماسک پہنارہے ہیں۔تاکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشی بھی اس بیماری سے محفوظ رہے۔وہیں ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ مویشی روزانہ کھیتوں میں آتے ہیں ، اور پھر واپس چلے جاتے ہیں ، اسی دوران مویشی زمین پر سانس لیتے رہتے ہیں ،جبکہ یہ بیماری متعدی بیماری ہے،جوکہ زمین سے زیادہ پھیلنے کاخطرہ ہے۔ اس خوف سے اب مویشیوں کوبھی ماسک پہنچایاجارہاہے تاکہ مویشیوں میں یہ بیماری گھرنہ کرسکے۔