راجدھانی کاحمیدیہ اسپتال بھی اب کوروناسے نمٹنے کےلئے ہے تیار


بھوپال:یکم اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی کا حمیدیہ اسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کرلیا ہے۔ اس کے تحت کووڈ19 وارڈ اور دیگر طبی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ نیز ، دوائیں اور سامان کافی مقدار میں دستیاب ہیں۔ ماسک ہینڈز گلوز سینیٹائزر عملہ کے لئے بھی دستیاب ہے۔
معلوم ہوکہ بھوپال واقع حمیدیہ اسپتال کی تیاریوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں کوئی پریشانی ہو ئی تو اس سے نمٹنے میں اسپتال کو کوئی دشواری نہیں ہوگی۔اس وقت ریاست میں مختلف مقامات پرکورونا وائرس کاعلاج جاری ہے۔جبکہ بھوپال واقع ایمس اس کے لئے مکمل تعاون پیش کررہاہے۔وہیں اب حمیدیہ اسپتال نے بھی خوداس مرض سے بچاو¿کے لئے تیارکرلیاہے۔یہاں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔فی الحال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں تمام طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔آنے والے دنوں میں اگرضرورت پڑی تو مزیدانتظامات کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست کے اندورمیں اس بیماری سے مزید خطرہ بڑھ گیا ہے۔جبکہ بھوپال میں ابھی زیادہ مریض سامنے نہیں آئے ہیں۔ امید ہے کہ جس طرح سے شہرمیں لاک ڈاو¿ن پرلوگ عمل کررہے ہیں۔اس سے اندازہ لگایاجارہاہے کہ اگراسی طرح لاک ڈاو¿ن پرعمل رہاتومزید مریض سامنے نہیں آئیں گے۔