عارف مسعود فینس کلب نے جہانگیر آبادمیں 500 مکانات کوکرایا سینیٹائز


بھوپال:16مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے سے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعودکی زیرنگرانی چلنے والے عارف مسعود فینس کلب کے صدر عبد النفیس نے کہا کہ جہانگیر آباد علاقے میں کورونا کی روک تھام کے لئے ایم ایل اے عارف مسعود ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، آج ایم ایل اے کے اقدام پر عارف مسعود فینس کلب کے ساتھیوں نے مورچہ سنبھالااورعلاقے کے 500مکانات میں سینٹائزنگ کی۔تاکہ بیماریوں سے لوگوں کومحفوظ رکھی جاسکے۔ کلب کے صدر عبد النفیس نے میونسپل کارپوریشن کے تمام ملازمین کے ہمراہ راجدھانی پٹرول پمپ سے اس کام کی شروعات کی، فینس کلب نے عہدکیا ہے کہ وہ علاقے میں سینٹائزنگ کاکام کریں گے تاکہ علاقے میں کورونا کا پھیلاﺅ کم ہوسکے۔واضح رہے کہ متعلقہ علاقے میں موجودہ وقت میں کوروناکاقہربرپاہے۔اس وجہ سے عارف مسعود فینس کلب علاقے میں سینیٹیائزنگ کافیصلہ لیاہے تاکہ ہرگھرکوسینٹائزنگ کر علاقے کے لوگوںکومحفوظ کیاجاسکے اورکورونا کو پھیلنے سے روکاجاسکے۔وہیںجہانگیر آباد علاقہ کی عوام نے عارف مسعود فینس کلب کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ شہرکی حفاظت کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔