ایک شخص کو سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرناپڑا مہنگا


سو شل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر ایف آئی آر درج
اُجین15مئی( نیا نظریہ بیورو) گزشتہ روز تھانہ کوتوالی پر محمد ابراہیم ساکن ملکی پورا کی شکایت پر آکاش باتھم ساکن فاضل پورا کے خلاف اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر شکایت درج کی گئی۔ جس پر تھانہ کوتوالی نے ایف آئی آر درج کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ شکایت درج کرنے والے محمد ابراہیم کے مطابق 14 مئی صبح5 بجے فیس بک پر اس نے کچھ اشتعال انگیز پوسٹ دیکھی جو آکاش باتھم نے 13مئی کو اپنے فیس بُک اکا¶نٹ سے کی تھی جس کی شکایت انہوں نے تھانہ کوتوالی میںکی تھی جس کی بنیاد پر تھانہ کوتوالی نے ایف آئی آر درج کی۔