میونسپل کا رپوریشن عملہ کی جانب سے مسلسل سینیٹائزنگ کا کام جاری


اُجین15مئی (نیا نظریہ بیورو)میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کی ہدایات کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے کنٹینمنٹ والے علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ، میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام علاقوں میں بڑے ٹینکروں کے ذریعے اور چھوٹی گلیوں میں عملے کے ذریعے چھڑکاﺅ کا کام کیا جارہا ہے۔اسی زمرے میں جمعہ کو آرڈی گارڈی میڈیکل کالج ، سول اسپتال ، ڈسٹرکٹ اسپتال مادھو نگر ، مختلف سرکاری عمارتیں ،کنٹینمٹ علاقوں جن میں جانسا پورہ ، کیڈی گیٹ، قمری مارگ ، د انی گیٹ ، رام پرساد بھارگو مارگ ، نیل گنگا پولیس کوارٹرز ، کوٹ محلہ ، امر پورہ ، توپ خانہ، ناگوری محلہ ، بیگم باغ کالونی ، گاندھی نگر ، نیو گیتا کالونی ، ر ویندر ناتھ ٹیگور مارگ ، شکاری گلی ، شری پال مارگ نئی پیٹھ ، نکاس چوراہا ، نجات پورا ، ہیلاواڑی ، جبرن کالونی ، کامدار پورہ ، سنگھ پوری ، موتی باغ ، سائی وہار کالونی ، بنگالی کالونی ، منی نگر ، مہانند انگر ، گیتا کالونی ، بر ہمن گلی ، مالی پور ا، ناناکھیڑا، ، اونتی پورہ ، لکشمی نگر وغیرہ میں سو ڈیم ہائپو کلورائد کا چھڑکا¶ کاکام کیا گیا ۔