اجتماعی کوششوں سے کورونا پر فتح حاصل کرناہوگاآسان:کمل ناتھ


بھوپال:یکم اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ ہمیں ریاست میں کورونا کو شکست دینا ہے۔ ریاست اور خاص طور پر اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے۔ لیکن ہم سب کو یقین ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ہم کوروناپر فتح حاصل کرلیں گے۔
کمل ناتھ نے مزیدکہا کہ کورونا وبا کے اس دور میں ، میڈیا کے ساتھی ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کر رہے ہیں۔ عوام تک صحیح خبر پھیلانے کے لئے ، وہ رسک لیکر میدان میں کام کررہے ہیں۔ ریاست کے کچھ حصوں سے اس کے ساتھ غیر مہذب سلوک اور حملہ کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اندور کے بعد اس طرح کا واقعہ گوالیار سے بھی سامنے آیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرے۔
کمل ناتھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاو¿ن پر مکمل عمل کریں۔ گھر پر ہی رہیں ، انتظامیہ کو مکمل تعاون کریں۔ حکومت اور انتظامیہ کو چاہئے کہ غریب محنت کش طبقے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو کھانا ، دوائیں اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنائے۔ حفاظتی اقدامات اور احتیاط کے ساتھ کام کرنے پر ہم یقینی طور سے کورونا کو شکست دے سکیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے معاشرتی اداروں ، تنظیموں کی تعریف بھی کی ہے ، جو بحران کی اس گھڑی میں غریب محنت کش طبقے اور ضرورت مندوں کو راشن ، کھانے پینے کی اشیاءسمیت ادویات اور دیگر امداد مہیا کرراہے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ میں ان تمام ڈاکٹروں ، ہیلتھ ورکرز ، پولیس انتظامیہ ، سرکاری عہدیداروں اور عملہ ، ریاست کے میڈیا ممبران کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں جو اس گھڑی میں اس وقت فرائض کے ساتھ اپنی ذمہ داری ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔
ریاست کے عوام کو اس بحران سے نکالنے کے لئے جس طرح وہ اپنے فرائض پورے ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ، یہ قابل ستائش ہے۔ کام کرنے والے اپنی صحت کامکمل خیال رکھتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں،آپ کی خدمت قابل احترام ہیں۔