جماعت اسلامی کا فلاحی کام: بھوپال یونٹ روزانہ تین ہزارراشن کٹ اور7ہزار کھانے کے پیکٹ کررہی ہے تقسیم

بھوپال:15مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں یوں تو مختلف ملی تنظیموں کی جانب سے لاک ڈاو¿ن کے پہلے دن سے ہی ضرورت مندوں اورغرباءومساکین کومددفراہم کیاجارہاہے۔ اسی تناظرمیں جماعت اسلامی کے توسط سے بھی اس کارخیرمیں اہم کرداراداکیاجارہاہے۔ جماعت اسلامی بھوپال کے ناظمِ شہرجناب شکیل صاحب نے این این نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے پانچ کچن مراکز ہیں۔جہاں سے مسلسل لاک ڈاو¿ن کے پہلے روز سے ہی تقریباً دس ہزار ضروت مندوںتک ہم کھانافراہم کررہے ہیں۔اس کے علاوہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی ہم نے راشن کٹ کاانتظام کیا،جس میں تقریب 15دن کاراشن موجودہے۔اس میں دال،چاول،آٹا،گیہوں،چائے پتی،شکر،نمک ،تیل سویابین وغیرہ جیسے روزمرہ گھروں میں استعمال کی جانے والی تمام اشیاءموجودہیں۔آج این این نیوز کے نمائندے نے جماعت اسلامی کی جانب سے راشن کٹ تیارکرنے والی جگہ کریسنٹ اسکول جہانگیرآباد کامعائنہ کیا،جہاں ہزاروں کی تعداد میں کٹ موجودتھے اورضرورت مندوں تک پہنچانے کاانتظام کیاجارہاہے۔