جمعیة علماءسمیت دیگر سماجی تنظیمیں پیدل سفرکررہے مزدروں کی خدمت میں مصروف


بھوپال :11مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے مختلف ہائی وے پر آج کل غریبوںومزدوروں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ اور بھوکے پیاسے چل کر یہ مزدور میلوں سفر کرکے اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔ جن کی خبر لینے والا سماجی تنظیموں اور سماجی کارکنان کے علاوہ کوئی نہیں ، ٹرکوں میں،آٹو میں ،بسوں میں،پیدل،سائیکلوں ،بائیکوں پر یہ مزدور لاچار ،بوڑھے، بچے،خواتین سفر کررہی ہیں۔ جن کے کھانے پینے اور دیگر ضرورت کو جمعیة علماءمدھیہ پردیش کی ٹیم مسلسل پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اور شہر کے کئی دیگر تنظیموں،سماجی کارکنان نے حالات کو قابو میں رکھا ہواہے،کئی چوراہوں اورہائی وے سے گذرنے والے مزدورمسافروں کو حاجی محمد ہارون ( صدر جمعیة علماءمدھیہ پردیش) کی ہدایت پر جمعیة کی ٹیم اپنی خدمت انجام دے رہی ہے۔ جس میں غریب مزدوروں میں کھانا پانی اور دیگر مدد پہنچائی جارہی ہے۔ جس میں جمعیة علماءکے ذمہ دار محمد یاسر اور دیگر ساتھی بخوبی اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔معلوم ہوکہ جب سے لاک ڈاو¿ن نافذ کیاگیاہے۔مختلف ریاستوں سے مزدورں نے پیدل ہی سفرطے کرناشروع کردیاہے۔ شاہراہوں پران کے لئے کھانے پینے کاکوئی خاص انتظامات نہیں ہیں،جس کی وجہ سے سماجی تنظیمیں ہی اس خدمات کوانجام دے رہی ہیں۔یہ مزدورٹرکوں میں بھیڑ بکریوں کی طرح سفرکرنے پرمجبورہیں۔ وہیں تھک جانے پر سڑک کنارے ہی رات گذارنے پرمجبور ہیں ۔گزشتہ کئی روز سے میلوں سفر کرکے یہ لاچاراوربے بس مزدرواپنی منزل کی طرف رواں دواںہیں۔