ریاست میں کورونا مریضوں کی تعدادپہنچی 3785 ، اب تک ہوئیں 221 اموات


بھوپال:11مئی(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کی زدمیں آنے سے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب تک ، متاثرہ افراد کی تعداد 3785 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ 221 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ،وہیں 1774 افراد بھی صحتیاب ہوکراپنے گھرپہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ پچھلے کچھ دنوں سے کوروناکے مریضوں کی جلد صحتیابی کی اطلاعات بھی آرہی ہیں ، جوریاست کے لئے ایک اچھا پیغام بھی ہے ، لیکن اس وقت کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات تھمنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔غورطلب ہے کہ لاک ڈاو¿ن کے تیسرے مرحلے میں راجدھانی بھوپال میں زیادہ سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں ، جبکہ مریضوں کے معاملے میں اندور سرفہرست ہے۔ اندور بھوپال کے علاوہ ، اُجین ، جبل پور اور دھار میں بھی کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ دیکھنے کومل رہا ہے۔