کورونا سے 4 مریض صحت یاب ہو نے پر ہوئے ڈسچارج


صحت یاب ہوئی محترمہ شاہین نے کہا مضبوط ارادوں کے دم پر ہم کسی بھی مرض سے لڑ سکتے ہیں
اُجین 10 مئی (نیا نظریہ بیورو) چار کورونا مثبت مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر وں کومحفوظ پہنچ چکے ہیں ۔ صحت یاب ہوئے مریضوں کو گلدستہ پیش کر ان کا
استقبال کیا گیا۔ ڈسچارج ہوئے مریضوں کو 14 دنوں تک ہوم آئیسو لیٹ رہنا پڑے گا ۔جن لوگوں کو ڈسچارج کیاگیا ہے ان میں آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج میں بھرتی 30 سالہ محترمہ مایا ، 45 سالہ محترمہ مہرن بی ، مادھو نگر اسپتال کی 28 سالہ سیما بگھیل ، اور پی ٹی ایس کی 47 سالہ محترمہ شاہین کے نام شامل ہیں ۔ شاہین بی ، مکسی روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سنٹر (پی ٹی ایس) سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہو ئیں ۔ڈسچار ج کے وقت ایڈیشنل کلکٹر جناب اتیندر سنگھ گرجر اور دیگر ڈاکٹر ، نے شاہین سے پی ٹی ایس میں تجربے کے بارے میں پوچھا اور انہیں مبارکباد پیش کر گھر کیلئے روانہ کیا ۔ ڈاکٹر مہندر سنگھ یادونے انہیں ایک سرٹیفکیٹ دیا اورسارتھ ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے اور احتیاط کے طور پر 14دنوں تک ہوم آئیسو لیٹ رہنے کا مشورہ دیا ۔اپنے گھر جا رہی شاہین نے بتایا کہ وہ 13 اپریل کو پی ٹی ایس آئی تھیں۔ کنبہ کے افراد کی طرح ، یہاں بھی صحت کارکنان کا تعاون حاصل تھا اور اس بیماری سے لڑنے کی ہمت ملی۔ شاہین نے کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ، اگر مضبوط ارادے ہوں تو اس وائرس سے بھی جیتا جاسکتا ہے ، ہمیں علاج کے دوران صرف مثبت سوچ رکھنے کی ضرورت ہے۔ شاہین کا کہنا تھا کہ کورونا کی معمولی علامات ہونے پر بھی فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا بہترین سمجھ ہے۔ وہ گھر جاکر اپنے رشتہ داروں اور محلے کے لوگوں کو سمجھا ئیں گی کہ ہم صرف کورونا وائرس سے خبردار ہوکر اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔اس دوران ڈاکٹر اے ایس تومر ، ڈاکٹر ایس کے ا کھنڈ ، ڈاکٹر روہن کے ساتھ صحت عملہ موجود رہا ۔