غیر قانونی طور پر سبز ی فروخت کر رہے سبزی فروشوں کے خلاف اب ہو گی مزید سخت کارروائی


گرفتار کر بھیجا جائے گاجیل
اُجین10مئی (نیا نظریہ بیورو) ضلع کلکٹر جناب منیش سنگھ نے بتایا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر پھل اور سبزیاں فروخت کرنے والوں کو اب دفعہ 151 کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ اب کورونا مثبت مریضوں کی معلومات ضلع انتظامیہ یا میڈیکل کالج کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی تاکہ لوگوں کو معلومات مل سکے۔کلکٹر جناب منیش سنگھ نے کہا کہ اگر نجی لیب سے کورونا کی جانچ کرانے کے بعد بھی اگر کوئی مریض مثبت آتا ہے تو اس کا علاج کرانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ بشرطیکہ نجی لیب آئی سی ایم آر کے اصولوں پر عمل پیرا ہو ۔ کلکٹر نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں کورونا مثبت مریض پائے جارہے ہیں ان کا تفصیلی سروے کیا جارہا ہے۔جناب سنگھ نے کہا کہ جلد ہی دیہی علاقوں کو تعمیرات اور دیگر بہت سی سرگرمیوں کے لئے رعایت دی جا ئے گی ، لیکن شہر میں ، چھوٹ صرف بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جائے گی۔