کوارنٹائن علاقوں میں مسلم ڈاکٹرس طبی خدمات کر رہے فراہم


اُجین 10مئی (نیا نظریہ بیورو)کوار نٹائن علاقوں میں مسلم ڈاکٹرس مفت طبی خدمات فراہم
کر رہے ہیں ۔گزشتہ دنوں مسلم ڈاکٹرس کے ایک وفد نے کلکٹر جناب آشیش سنگھ سے ملاقات کر کورانٹائن علاقوں میں اپنی طبی خدمات دینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ جس کا کلکٹر جناب سنگھ نے خیر مقدم کیا اور ان ڈاکٹرس کی مدد کے لئے آشا کارکنان کو بھی مختص کیا۔ 25 ڈاکٹروں کا یہ وفد گزشتہ جمعہ سے کوارنٹائن علاقوں میں اپنی طبی خدمات انجام دے رہا ہے آج نیا نظریہ کی ٹیم نے ایسے ہی ایک کوار نٹائن علاقہ جانسا پورا کا دورہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹر نعمان غوری سے بات کی۔ ڈاکٹر غوری کے مطابق ان کی ٹیم علاقہ میں زکام،بخار،ذیابیطس ، کھانسی وغیرہ کے مریضوں کو دیکھ رہی ہے، ساتھ ہی ان لوگوں کو حسب ضرورت ادویات بھی دی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر غوری کا کہنا ہے کہ اس پہل سے لوگوں میں کورونا کے تئیں جو خوف تھا وہ آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے۔ لوگ خود مثبت رویہ اپنا کر اپنے مرض سے متعلق مشور ے لے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ چھ طبی ٹیموں کی مدد سے وارڈ وار دورہ کر رہے ہیں اور لو گوں کے مرض کی تشخیص کر رہے ہیں ۔اسی زمرے میں آج وارڈ نمبر 11,12,13 میںطبی خدمات فراہم کی گئی ۔اس کے تحت تقریباً 70گھروں میں لو گوں کا چیک اپ کیاجا چکا ہے ۔کلکٹر کی رہنمائی میں ہی طبی خدمات انجام دی جا رہی ہے ۔