چیکنگ پارٹیوں کی جانب سے کنٹینمنٹ علاقوں میں کیا جا رہا ہے گشت


لاک ڈاﺅن پر سختی سے کرایا جا رہا عمل
اُجین 10مئی (نیا نظریہ بیورو)عالمی وباکوروناکے کنٹرول کے لئے ایس پی اُجین جناب منوج کمار سنگھ کے موثر رہنمائی میں چلائی جانے والی کوارنٹائن موبائل پارٹیاں اورکنٹےنمےٹ علاقوں میں اسکوائڈ کی جانب سے مو ثر کارروائی کی جا رہی ہے۔اسی زمرے میں کوار نٹائن پارٹی کی جا نب سے شہر میں مسلسل موبائل گشت کرکے تمام ہوم کوا رنٹائن اورکوار نٹائن سینٹروں میں
کوارنٹائن کئے گئے افراد کو بار بار چیک کیا جا رہا ہے اور انہیں سخت ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی صورت حال میں گھر یا سنٹر سے باہر قطعی نہ نکلیں جس وجہ سے آج دن بھر کی کارروائی میں کسی بھی شخص کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔ آج 444 کوارنٹائن افراد کو چیک کیا گیا تمام لوگ مختص مقام پر ہی موجود ملے۔کوارنٹائن سینٹر پی ٹی ایس میں 22 اور راجندر سوری کرنٹ ٹائم سینٹر میں 11 افراد موجود ملے اورکٹےنمےٹ ایریا اسکواڈ کی جانب سے شہر کے کنٹےنمےٹ علاقہ ا ندا گاندھی نگر، بیگم باغ ، کیڈی گیٹ ، بھارگو چوک ، گیتا کالونی ، نیا پورا ، سائی باغ ، شکاری گلی سمیت تمام کٹےنمےٹ علاقوں میں موٹرسائیکلوں کی جانب سے مسلسل گشت کرتے ہوئے لاک ڈاﺅن پر عمل کرا رہے ہیں ۔ مذکور ہ کارروائی میں صوبیدار اندرپال سنگھ راجپوت اے ایس آئی چندر بہادر 24 واہنی آشیش 25 ویں واہنی جناب راجندر، میونسپل کارپوریشن کا قابل ستائش کرداررہا ہے ۔