محکمہ صحت نے جاری کیا ہیلتھ بلیٹن


اُجین میںپازیٹیو مریضوں کی تعداد ہوئی پا نچ
اُجین 31 مارچ(نیا نظریہ بیورو) چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر انوسویا گولی سنہا نے 31 مارچ کو کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے بارے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ، جو اس طرح ہے : -اُجین میں 31 مارچ تک 494 مشتبہ افراد کو اسکین کیا گیا ہے۔ کل 494 کو گھر میں آئیسو لیٹ کیا جا چکا ہے۔کورونا انفیکشن کے 77 مشتبہ معاملات کی جانچ کی گئی ۔لیب کی رپورٹ کی معلومات حسب ذیل ہیں : – 31 مارچ تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 77 ہے ۔ اس میں 44 نمونوں کی جانچ منفی آئی ہے ۔ پازیٹیو کی تعداد 01 ہے اور31 مارچ تک پازیٹیو نمونوں کی تعداد 05 رہی ہے ۔ آج ، ایک شخص جو پازیٹیو پایا گیا ہے ، اس کا نام نظام ولد مہرالدین عمر 23 سالہ ،ساکن جانسا پورہ اُجین ہے۔ آج تک ، کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 02 ہے ۔