بھوپال کے 16 علاقوں کوکیاگیاکنٹینمنٹ سے آزاد

راجدھانی کو ملی راحت:

بھوپال:10مئی(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے انتظامیہ کے ہاتھ پاو¿ں پھول گئے ہیں ، لیکن ان سب کے درمیان بھوپال سے راحت کی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ بھوپال کے 16 کنٹیمنٹ علاقوں میں گزشتہ 21 دن سے کوئی مریض نہیں ملا ہے۔ جس کے بعدمتعلقہ علاقوں کو کنٹینمنٹ سے آزاد کردیا گیا ہے۔
21 دن سے کوئی نیا معاملہ نہیں:
انتظامیہ نے بھوپال کے 16 علاقوں کو کورونا مثبت مریضوں کے موصول ہونے کے بعد کنٹیمنٹ علاقہ کے طور پر قراردیدیا تھا ، جہاں کوئی نہیں جاسکتا تھا۔ لیکن گزشتہ21 دنوں سے اب تک اس علاقے میں کوئی مریض نہیں ملاہے۔ جس کے بعد 16 علاقوں کو کنٹینمنٹ ایریا سے آزاد کردیا گیاہے ، حالانکہ ان علاقوں میں صرف لاک ڈاو¿ن پرہی عمل جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ کنٹینمنٹ کی فہرست سے جن علاقوں کو نکالا گیا ہے ان میں 16 کنٹینمنٹ ایریا شامل ہیں جن میں رشی نگر ، ساکیت نگر ، باغ سیونیا ، الکاپوری ، اودھ پوری ، ایودھیا نگر ، ڈریم سٹی ، شاہ پورہ ، نشاط پورہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ یہاں سے جو ٹیم نکالی جائے گی اب انہیں ان علاقوں میں تعیناتی ملے گی جہاں مریض مستقل طور پر سامنے آ رہے ہیں۔
باکس
اب بھی 192علاقہ کنٹینمنٹ کے دائرے میں:
غورطلب ہے کہ بھوپال میں اب بھی 192 علاقے کنٹینمنٹ علاقے میں ہیں۔ بروز ہفتہ کی دیررات تک مدھیہ پردیش میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3457 ہوگئی تھی۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ اندور میں 1727 اور بھوپال میں 679 مریض ہیں۔ ابھی تک 211 کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔