لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر میونسپل کا رپوریشن نے کی جرمانہ کی کی کارروائی


10ہزار کاوصولا جرمانہ
اُجین09مئی (نیا نظریہ بیورو) میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کی ہدایات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے دوران گھروں سے بلا وجہ باہر گھومنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے ۔اسی زمرے میں ہفتہ کو ڈھانچہ بھون میں غیر قانونی طور سے تمباکو ، سگریٹ ، ماچس وغیرہ فروخت پر 5000 روپے اور فری گنج علاقے میں دودھ گاڑی میں گولی ،بسکٹ، چپس وغیرہ کی نقل و حمل کرنے پر 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔اس طرح مجموعی طور پر میونسپل کا رپوریشن نے دس ہزار کا جرمانہ وصول کیا ۔اس کا رروائی میں صحت افسر جناب دھیرج مینا ، پرشوتم دوبے نے اہم کردار ادا کیا ۔